سرکاری اسپورٹس چینل کو ہاکی ورلڈکپ دکھانے کی ہدایات


اسلام آباد: ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ  آج  ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے جرمنی سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے لیے آج  ہونے والا میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔

دوسری جانب ہم نیوز کی خبر پرایکشن لیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سرکاری اسپورٹس چینل کو ہاکی ورلڈ کپ کے تمام میچز دکھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

بھارت کے شہر بھوبنیشورمیں ہاکی ورلڈ کپ کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں جبکہ میگا ایونٹ میں یکم دسمبر کو پاکستان نے اپنا پہلا میچ جرمنی کے خلاف کھیلا تھا۔

سرکاری اسپورٹس چینل پر پاکستان کا ہاکی میچ نہیں دکھایا گیا جس کے بعد ہم نیوز نے سرکاری اسپورٹس چینل پر میچ دکھائے جانے کی خبر نشر کی تھی جس پر وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایکشن لیتے ہوئے سرکاری چینل پر میچ نہ دکھانے کی وضاحت طلب کی، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اب سرکاری اسپورٹس چینل پر تمام ہاکی میچز دکھائے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں