وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم نے قومی اسمبلی کے معاملات پر  پیشرفت کے لیے کل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کل اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں قائمہ کمیٹیوں کے لیے اپوزیشن کی حکمت عملی اور مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا کہ اپوزیشن کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین اور اراکین کے ناموں کے لیے مزید انتظار کیا جائے یا نہیں جبکہ چیئرمین پی اے سی کے نام پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

اجلاس میں اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر پارلیمانی امورعلی محمد خان شریک ہوں گے۔

اجلاس میں رہنما پاکستان تحریک انصاف عامر ڈوگر اورسیاسی معاون نعیم الحق بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کی کارروائی کے معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں