پنجاب کے مختلف اضلاع میں وکلا کی 14 ویں روز بھی ہڑتال

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے آج 14 ویں روز بھی وکلا کا عدالتوں میں بائیکاٹ جاری ہے۔

ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا سمیت مختلف شہروں کی بار ایسوسی ایشنز کی ہڑتال جاری ہے۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ ججز کی جانب سے مقدمات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ساہیوال میں وکلا نے عدالتوں کے داخلی دروازوں کو تالے لگا دیئے ہیں جب کہ وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔ اسی طرح گوجرانوالہ میں بھی وکلا نے عدالتوں کی مکمل تالہ بندی کر دی ہے جب کہ سائلین کو عدالتوں میں داخل ہونے نہیں دیا جا رہا ہے۔

سرگودھا میں بھی وکلا نے اے سی آفس، تحصیل آفس سمیت عدالتوں کی مکمل تالہ بندی کر دی ہے جس کے باعث سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سرگودھا کے شہریوں کو زمینوں کے ریکارڈ کا حصول اور رجسٹری کروانے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سائلین کا کہنا ہے  کہ ہم روز عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں تاہم عدالتیں مسلسل بند ہونے کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حکومت وکلا کے ساتھ مذاکرات کرکے معاملے کو حل کرے۔


متعلقہ خبریں