کراچی میں تجاوزات کے خلاف مزید آپریشن کہاں کہاں ہو گا؟


کراچی: کراچی میٹروپولیٹین کارپوریشن کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تیارکردہ فہرست کے مطابق انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران جن مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹرز پر آپریشن کیا جائے گا وہ درج ذیل ہیں۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی فہرست کے مطابق مچھی میانی مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ، لی مارکیٹ، ڈبلیو۔ او۔ مارکیٹ، رنچھوڑ لائن/ پونا بائی ٹاور، رنچھوڑ لائن سبزی مارکیٹ، زولوجیکل گارڈن مارکیٹ، ٹی۔ پلاٹ مارکیٹ، فیرئیر روڈ مارکیٹ، ایس ایم سی ایچ سوسائٹی اے اینڈ بی، سپر مارکیٹ لیاقت آباد، ناظم آباد نمبر1 مارکیٹ اور ناظم آباد نمبر 2 مارکیٹ شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق نالوں پر قائم کی جانے والی حسن علی آفندی مارکیٹ، جے پی روڈ مارکیٹ، تاج محل مارکیٹ، اورنگزیب مارکیٹ، نانک واڑہ مارکیٹ، بہادر شاہ مارکیٹ، علی دینا واٹر کورس روڈ مارکیٹ، مدینہ کلاتھ مارکیٹ اور اکبر روڈ مارکیٹ بھی مسمار کی جائیں گی۔

ہم نیوز کے پاس موجود فہرست کے تحت بلدیہ ٹاؤن شپ مارکیٹ، ایچ بی کیماڑی مارکیٹ، کھڈا مارکیٹ، کھوڑی گارڈن مارکیٹ، اولڈ ڈسپنسری، پھول چوک مارکیٹ، اسپینسر آئی اسپتال، سولجر بازار مارکیٹ، معراج مارکیٹ آرام باغ، اردو بازار مارکیٹ، کاظم رضا کلاتھ مارکیٹ، پریڈی اسٹریٹ شاپ، سب وے صدر، بک اینڈ فلاور اسٹالز، جناح مارکیٹ، سول لائن مارکیٹ، کین فرنیچر مارکیٹ، کورنگی اسٹیڈیم مارکیٹ، کورنگی کے ایریا شاپس اینڈ بس اسٹاپ شاپس، بس اسٹاپ شاپس ناظم آباد، کلیٹون روڈ مارکیٹ، موتی لال نہرو مارکیٹ، فاطمہ جناح شکارپور، پی آئی بی اسٹیڈیم، سب وے لیاقت آباد، اپوا اسکول شاپس اینڈ بس اسٹاپ کینٹین لیاقت آباد، سب وے ناظم آباد، للی برج، نیوز پیپرز اسٹال، سن شائن اور گول مارکیٹ لیاقت آباد شامل ہیں۔

کراچی میٹروپولیٹین کارپوریشن کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تیارکردہ فہرست کے مطابق جہانگیر پارک، ریگل شاپس، عمر فاروق مارکیٹ اور ایمپریس مارکیٹ میں قائم تجاوزات کا خاتمہ پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔


متعلقہ خبریں