میڈیا کو بزنس ماڈل سے خطرہ ہے،وزیر اطلاعات


اسلام آباد: وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں میڈیا کو مالکان کے بزنس ماڈل سے خطرہ ہے۔

قومی سلامتی و تعمیر اور ذرائع ابلاغ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیں انٹرنیشنل ریگولیشنز کی طرف جانا ہے اسی لیے  نجی میڈیا کو اپنے بزنس ماڈل تیار کرنے ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کوئی بھی خبر لوگوں کو گمراہ نہیں کرے۔ اس کے علاوہ اب  تمام شعبہ ابلاغ عامہ کو بھی مستقبل کے بارے میں پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی۔

چوہدری فواد کا کہنا تھا کہ ہمارے میڈیا کا مقابلہ ترقی یافتہ ممالک سے ہوتا ہے۔ ملک کی معاشی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ ماضی میں 12 ارب کے بجٹ کو 35 ارب تک لے جایا گیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی رفتار کے باعث دس سال بعد میڈیا کی شکل مختلف ہوگی۔ آج کا میڈیا آنے والے دس سالوں میں قدرے مختلف ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں