وطن کے دفاع  کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، آرمی چیف

بھارت امن راہ اختیار کرے، جنرل قمر جاوید باجوہ


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سےسرحدی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے لائن آف کنڑول (ایل او سی) کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی مادر وطن کے دفاع  کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور ملک پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

بھارتی رویئے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت امن راہ اختیار کرے اور ہتھیار چھوڑ دے۔ آرمی چیف نے کشمیریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جرات قابل دید ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف کو جی او سی نے لائن آف کنٹرول کی صورت حال  سے آگاہ کیا گیا اور بھارتی سرحدی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔


متعلقہ خبریں