نوازشریف کیخلاف ٹرائل مکمل کرنےکیلئے تین ہفتوں کی مہلت

پنجاب حکومت میں کام کرنے کی نیت اور قابلیت نہیں، چیف جسٹس | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت مکمل کرنے کیلئے احتساب عدالت کو مزید تین ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو رکنی بینچ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی درخواست پر سماعت کی۔ سابق وزیراعظم کی جانب سے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل تین ہفتوں میں مکمل کیا جائے، العزیزیہ ریفرنس کا ٹرائل مکمل کرنے کیلئے مزید مہلت نہیں ملے گی۔

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز دائر کرنے کا حکم سپریم کورٹ نے 28 جولائی 2017 کے پانامہ کیس کےاپنے فیصلے میں دیا تھا اور ساتھ ہی احتساب عدالت کو مذکورہ ریفرنسز کی سماعت چھ ماہ کے اندر مکمل کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

احتساب عدالت مقررہ مدت میں ان ریفرنسز میں ٹرائل مکمل نہیں کر سکی اور وقتا فوقتا سپریم کورٹ سے ٹرائل مکمل کرنے کی مدت میں توسیع کرنے کی استدعا کرتی رہی ہے۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نے بارہ اکتوبر کو چھٹی بار مہلت میں توسیع دی تھی جو 17 نومبر کا ختم ہوگئی تھی۔


متعلقہ خبریں