پنجاب کے مختلف شہروں میں وکلا کی چھٹے روز بھی ہڑتال جاری

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں  میں آج چھٹے روز بھی وکلا کی ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے ہڑتال جاری ہے۔

فیصل آباد، ساہیوال، چیچہ وطنی، جھنگ، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے مطالبہ کے لیے وکلا کی ہڑتال جاری ہے اور وکلا نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

وکلا کی جانب سے عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر ججز نے مقدمات کی سماعت اگلی تاریخوں پر مقرر کر دی ہیں جب کہ مسلسل چھ روز سے مقدمات کی سماعت نہ ہونے کے باعث سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہفتے کو سرگودھا بار ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی تھی اور اُنہیں اپنے مطالبات سے آگاہ کیا تھا۔

سرگودھا میں جمعہ اور ہفتے کے روز ضلع کچہری روڈ کو بھی احتجاجاً ٹریفک کے لیے بند کر کے احتجاج کیا گیا تھا۔

بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہائی کورٹ کے بینچ کے قیام تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں