اسلام آباد: ریڈ زون میں بغیر شناخت داخلے پر پابندی


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں بغیر شناخت داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق پیر سے ہوگا۔

ترجمان آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے بغیر کسی گاڑی اور شہری  کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ ریڈ زون کے چاروں ناکوں پر پولیس کھڑی ہوگی جو مکمل چیکینگ اور شناخت کے بعد ہی ریڈ زون میں جانے کی اجازت دے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کے شہری گھروں سے اپنے اصل شناختی کارڈ لے کے نکلے تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ترجمان آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کے اس پابندی کا اطلاق پیر سے ہوگا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کا ریڈ زون وہ مقام ہے جہاں ایوان صدر اور وزیراعظم سیکریٹریٹ سمیت متعدد اہم عمارتیں موجود ہیں۔

ان میں سپریم کورٹ، نیشنل لائبریری پاکستان اور پارلیمنٹ وغیرہ بھی ریڈ زون میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں