بارش کے بعد سردی کی لہر میں اضافہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم  پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی دھند پڑ نے کا امکان ہے۔

جمعرات کے روز گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا میں کئی روز مطلع ابر آلود رہنے کے بعد جمعرات کی صبح پورے آب وتاب سے سورج نکلا اور فضا میں نمی کی مقدار بھی معمول کے مطابق رہی ہے۔

لاہور میں کئی روز تک جاری رہنے والی بوندا باندی کے بعد پارہ مزید گرگیا اور مطلع صاف ہونے کے باوجود ٹھنڈ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں بھی سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے اور جمعرات کی صبح ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک کراچی کا موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم بالائی علاقوں سمیت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، ملتان ڈویژن، لسبیلا  اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 22 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز سکردو سرد ترین مقام رہا جہاں کا درجہ حرارت منی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں