اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کریں گے ، شہریار آفریدی



اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ شہر اقتدار کو لینڈ گریبرز کے ہاتھ بیچ دیا
گیا ہے، حکومت نے چھ ماہ کے اندر شہر کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ابھی حکومت کو صرف تین ماہ ہوئے ہیں، ہم نے باتوں اور دعووں سے آگے بڑھ کر ایکشن لے رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ اراضی سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سی ڈی اے نے وقت کے وزیر اعظم کے خلاف ایکشن لیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کردیا ہے۔

ان کے مطابق ملکی سطح پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اس سلسلے میں کوئی تفریق نہیں کی جائے گی۔

تجاوزات میں ملوث افراد کو سزائیں دینے کو حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام تمام تر کارروائی کرکے سارا ڈیٹا عدالتوں کو فراہم کرنا ہے۔ ہماری طرف سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔باشمول انتظامیہ کے سب کے خلاف کارروائی ہوگی۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ بحریہ انکلیو سے ہزاروں کینال اراضی پر سے قبضہ چھڑایا گیا ہے۔ وہ جو کہتے تھے کہ فائلوں کو ٹائر لگا دیں گے پہلی حکومت ہے جس نے ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔


متعلقہ خبریں