غزہ پر اسرائیلی حملے، مزید دو فلسطینی شہید

حماس کا چینل بھی تباہ


غزہ: اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے مزید دو فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ میزائل حملے میں فلسطینیچینل الاقصی کی عمارت بھی تباہ ہوگئ۔

قطری ٹی وی کے مطابق طیاروں نے غزہ کے کئی مقامات پر بمباری کی۔ اب تک اسرائیلی حملوں میں 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

قطری ٹی وی نے بتایا کہ حملے میں تباہ ہونے والی عمارت میں قائم الاقصی چینل حماس کے زیر انتظام تھا۔ حملے سے پہلے اسرائیل نے پانچ غیر بارودی میزائل بھی فائر کیے۔

دوسری جانب مصر نے اسرائیل سے غزہ پر حملے بند کرنے مطالبہ کر دیا۔

مصر نے کہا ہے کہ اسرائیل پرتشدد کارروائیاں ختم کرے اور فلسطینیوں کو پرتشدد کارروائیوں کی روک تھام کے لیے آمادہ کیا جائے۔

اس قبل یہ اطاعلات بھی موصول ہوئیں تھیں کے غزہ سے کئی راکٹ اسرائیل پر فائر کر دئیے گئے تھےجبکہ ایک راکٹ اسرائیلی بس کو لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔


متعلقہ خبریں