ملک کے متعدد علاقوں میں بونداباندی کا امکان

کراچی: ہلکی بارش اور بوندا باندی شروع ہو گئی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

پیر کے پہلے روز مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، سرگودھا، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں پیر کی صبح گھنے بادل چھائے رہے اور ہلکی بوندا بادی بھی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز پنجاب کے متعدد اضلاع میں  سیاہ بادل چھائے رہیں گے اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

بلوچستان میں مجوعی طور پر مطلع صاف رہے گا اور اکثر اضلاع میں سخت دھوپ نکلنے کا امکان ہے۔ پیر کے روز سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ اور تربت میں پڑ سکتی جہاں کا کم سے کم درجہ حرارت 36 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سنٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع گرج چمک کے ساتھ تہز بارش کا امکان ہے۔

بٹگرام، مانسہرہ اور کرم سب سے زیادہ سردی  پڑ سکتی ہے جہاں کا زیادہ سے زیادہ درجہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا اندیشہ ہے۔

سندھ کے تمام اضلاع میں سخت دھوپ پڑے گی اور پیر کے روز حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت19، 17 اور17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہا۔ سب سے زیادہ سردی اسکردو میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 


متعلقہ خبریں