کراچی: اورنگی ٹاؤن کا گرلز کالج جانوروں کی آرام گاہ بن گیا


کراچی: اورنگی ٹاؤن میں 2002 میں تعمیر ہونے والا گرلز کالج عدم توجہ کے باعث پرندوں اور جانوروں کی آرام گاہ بن گیا ہے۔

کالج کی تعمیر کے وقت یہاں 700 سے زائد طالبات زیر تعلیم تھیں جبکہ گزشتہ چار سالوں سے کالج میں ایک بھی طالبہ موجود نہیں ہے، یہاں اس سال صرف آٹھ طالبات کے داخلے ہوئے لیکن خالی جماعتیں اور عمارت دیکھ کر یہ طالبات بھی دوسرے کالج میں چلی گئیں۔

کروڑوں روپے لاگت سے تعمیر ہونے والے کالج کی یہ عمارت انتہائی خوبصورت ہے اور کسی یونیورسٹی کی مانند دکھائی دیتی ہے لیکن طالبات سے خالی ہونے کے باعث کسی مسیحا کی منتظر ہے۔

اورنگی ٹاؤن میں واقع اس کالج کے دو اساتذہ سمیت ایک پرنسپل اور پچیس افراد پر مشتمل غیر تدریسی عملہ صرف تنخواہیں لیتے ہیں۔

کالج کی موجودہ پرنسپل نے اس حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 16 سال میں تعینات کیے گئے پرنسپلز نے انرولمنٹ کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں لیے۔

محکمہ تعلیم گزشتہ 18 سال سے اس کالج کے اسٹاف کو تنخواہیں دے رہا لیکن آج تک کالج کی پوزیشن اور انرولمنٹ نہ ہونے کی وجہ معلوم کرنے کی زحمت نہیں کی گئی۔


متعلقہ خبریں