توہین عدالت کیس، عامر لیاقت پر فرد جرم عائد کر دی گئی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں قائم دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، عامر لیاقت پر آئین کے آرٹیکل 204(3) کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تاہم رہنما تحریک انصاف نے صحت جرم سے انکارکر دیا۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ عامر لیاقت نے ٹی وی چینل کے پروگرام میں توہین عدالت کی، انہوں نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی اور ان کا رویہ نامناسب تھا۔

عامر لیاقت کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میرا وکیل غیر مشروط معافی مانگ رہا ہے۔ وکیل نے مزید شہادتیں پیش کرنے کے لیے 29 نومبر تک مہلت مانگ لی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی  پراسیکیوٹر مقرر کر دیے گئے، عدالت نے فرد جرم کی نقل ملزم کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن نے رہنما تحریک انصاف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔


متعلقہ خبریں