راولپنڈی: کیپٹن ضرغام فرید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ کیپٹن ضرغام فرید مہمند ڈسٹرکٹ میں آئی ای ڈی بم ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نےاپنے ٹویٹر پیغام میں کیپٹن ضرغام شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
Another son of soil laid his life while performing duty. Capt Zarghaam Fareed embraced martyrdom while neutralising an IED detected at Mohmad Gat in Mohmand Distt. Sepoy Rehan of BD team got critically injured. 25 years old Capt Zarghaam was unmarried and belonged to Sargodha. pic.twitter.com/zkrbaOu4hi
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 7, 2018
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کیپٹن ضرغام فرید مہمند ڈسٹرکٹ کے علاقے موحمد گٹ میں بم ناکارہ کرتے ہوئے پھٹنے سے شہید ہوگئے جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکار سپاہی ریحان شدید زخمی ہو گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں بتایا کہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والی کیپٹن ضرغام کی عمر 25 سال تھی اور وہ غیر شادی شدہ تھے۔