نواز شریف مشورہ مان لیتے تو آج یہ حالت نہ ہوتی، نثار

چوہدری نثار تمام سیٹوں پر شکست کھانے کے بعدپھٹ پڑے


راولپنڈی: سینئر سیاستدان چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم نواز شریف ان کا مشورہ مان لیتے تو آج یہ حالت نہ ہوتی۔

واہ کینٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آج بھی مسلم لیگ (ن) کا حصۃ ہوں اور اس ضمن میں آنے والے چند ماہ میں مل کر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

چوہدری نثار نے سوال کی کہ حکومت بھی آپ کی تھی اور وزیر بھی اس کے باوجود بھی 35 ہزار ووٹ نہیں ملے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکنوں کو کہتا ہوں کہ اچھا وقت جلد آنے والا ہے۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مولانا سمیع الحق کی وفات پاکستان کا نقصان ہے، کسی بھی شہری کے ساتھ اس قسم کا ظلم ہوجانا تشویش ناک بات ہے، اب تک قاتلوں تک نہ پہنچنا اس سے بڑی تشویش ناک بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی صورتحال تشویش ناک ہے، اپوزیشن اور حکومت ایک دوسرے کو راستہ دیں، بطور پاکستانی اس ملک کو استحقام کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاست گالم گلوچ بن چکی ہے۔

ہم نیوز نے جب سوال کیا کہ کچھ دیر میں میاں صاحب آرہے ہیں، کیا آپ ان سے ملنے کا انتظار کریں گے؟

اس کے جواب میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کونسے میاں صاحب؟ میں تو جارہا ہوں میری جگہ آپ ان کو میرا سلام دیجیے گا۔


متعلقہ خبریں