جے آئی ٹی کا بدین میں اومنی گروپ کی شوگر ملوں کا دورہ

اومنی گروپ کے انور مجید، عبدالغنی سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

فوٹو: فائل


بدین: منی لانڈرنگ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اومنی گروپ کی شوگر ملوں کا دورہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  جے آئی ٹی ٹیم نے کھوسکی باوانی اور انصاری شوگر ملوں کا ریکارڈ چیک کر کے بنک کے ریکارڈ سے ٹیلی کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے شوگرملز کے علاوہ مقامی بنکوں کے ریکارڈ کی چھان بین بھی کی ہے، اس کے علاوہ ٹیم کی جانب سے غائب چینی اور ضائع کیے ہوئے ریکارڈ کی بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ انکوائری ٹیم نے گرفتار انور مجید اور بااثر سیاسی شخصیت کے آکاؤنٹ کی منی ٹریل کے دستاویزی شواہد کو بھی تلاش کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ تفتیشی ٹیم نے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم انور مجید کی شوگر ملز کے دفتر میں  منگل کی رات چھاپہ مار کر اہم دستاویزات قبضہ میں لی تھیں۔

 تفتیشی ٹیم نے چھاپہ کے دوران اہم دستاویزات اور سی سی ٹی وی ریکارڈنگ قبضہ میں لی اور دفتر سے جاتے وقت اپنے ہمراہ لے گئے۔ چھاپہ کراچی میں ہاکی اسٹیڈیم کے قریب واقع اومنی گروپ کے سربراہ  ملزم انور مجید کی شوگر ملز کے دفتر پر مارا گیا۔

اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس کے ملزمان میں سے ایک انور مجید گرفتاری کے بعد جیل میں موجود ہیں۔ قید کے دوران انہیں عارضہ قلب کی وجہ سے طبی مرکز بھی منتقل کیا گیا تھا تاہم چیف جسٹس کے احکامات کے بعد علاج کی تاریخ طے نہ ہونے تک انہیں جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں