24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 176 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

dengue

گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 176 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں 104 ،راولپنڈی میں 20 ،ملتان میں 22 ،گوجرانوالہ میں 7 ،فیصل آباد میں 9 ،سرگودھا اور سیالکوٹ میں ڈینگی کے 2،2،شیخو پورہ، قصور، خانیوال، رحیم یار خان، لودھراں، پاکپتن اور میانوالی میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔

اچانک اموات کی بڑھتی تعداد لمحہ فکریہ ہے ،ڈاکٹر ندیم جان

سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 95 مریض زیر علاج ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں