اجزاء
مرغی کے سینے (بغیر ہڈی) – ایک کلو
سویا ساس – ½ پیالی
ووسٹر شائر ساس – ¼ پیالی
ہاٹ ساس – ایک کھانے کا چمچہ
براؤن شوگر – ایک کھانے کا چمچہ
شہد – ¼ پیالی
لہسن ادرک (چوپ کیے ہوئے) – 2 کھانے کے چمچے
پانی – ایک پیالی
تل کا تیل – 5 کھانے کے چمچے
فرائیڈ رائس – ہمراہ پیش کرنے کیلئے
انڈوں کا تیار آملیٹ (پٹیاں کٹی ہوئی) – سجانے کیلئے
ترکیب
ساس پین میں سویا ساس‘ووسٹرشائر ساس‘ہاٹ ساس‘شہد‘براؤن شوگر‘پانی اور ½ لہسن ادرک ملاکرمسلسل چمچہ چلاتے ہوئے درمیانی آنچ پرگاڑھا ہونے تک پکاکر چولہا بند کردیں۔تھوڑا ٹھنڈا ہواجائے تو مرغی ڈال کر½گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ فرائننگ پین میں تیل گرم کریں اور مرغی کو دونوں جانب سے پکائیں‘پھر بچا ہو آمیزہ اور تل ملادیں۔چکن تریاکی سرونگ ڈش کی ایک جانب نکالیں‘ دوسری جانب فرائیڈ رائس نکالیں اور انڈوں سے سجادیں۔