پیٹرول 10سے 15 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت نمایاں کمی کی وجہ سے پاکستانیوں کو بھی پیٹرول کی قیمتوں میں ریلیف ملنےامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 16 نومبر سے 10سے15 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔

اڑان کا سلسلہ جاری، امریکی ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہو گیا

یوایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔

خیال رہے کہ پیٹرول کی قیمت283.38 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت303.18 روپے ہے۔


متعلقہ خبریں