Author: ویب ڈیسک

bilawal Bhutto

وزیراعظم عمران خان کے بلاول بھٹو  سے متعلق  بیان نے سوشل میڈیا میں بھی طوفان بپا کر دیا۔ کسی نے وزیراعظم عمران خان کے  بیان کو ہنسی مذاق میں اڑایا تو کوئی سخت نالاں نظر آیا۔  وزیر اعظم عمران خان  کے وانا اسٹیڈیم میں ہونے والے عوامی اجتماع میں دیے گئے بلاول بھٹو سے متعلق  بیان پر سوشل میڈیا پر بے لاگ تبصرے ہوئے۔ ’پرائم منسٹر عمران خان ‘، ’بلاول صاحبہ‘ اور ’بلاول‘ ٹوئیٹر پر ٹرینڈ بن گئے۔ ’بدزبان وزیراعظم اس سٹوری کو فائل کرتے وقت بھی پاکستان کے ٹاپ ٹرینڈز میں پہلے نمبر پر چل رہاہے۔  ٹوئیٹر صارفین نے تنقید کے نشتر بھی چلائے اور…

Read More
مری: تاریخی درس گاہ لارنس کالج میں موسیقی کا میلہ

مری : تاریخی درس گاہ لارنس کالج میں موسیقی کا میلہ سجایا گیا۔ پندرہ اسکولوں کے طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔ قابلِ تعریف رقص اور گلوکاری سے شرکا محظوظ ہوتے رہے۔ لارنس کالج گھوڑا گلی میں پندرہ اسکولوں کے طلبا اور طالبات نے مقابلوں میں شرکت کی ۔۔بچوں نے بتایا دیا کہ گلوکاری کے میدان میں بھی وہ کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔ اس یاد گار تقریب میں بینائی  سے محروم بچے نے بھی آواز کا جادو جگایا ۔ اس رنگا رنگ تقریب میں بچوں نے رقص کر کے تقریب کی شان بڑھائی۔ایک جیسا انداز ۔ لباس بھی مختلف…

Read More
پولیو:عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر عارضی سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:ملک بھر میں آج سے پولیو مہم کا آغاز  ہوگیا۔  3کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔پولیو مہم 22 اپریل سے 24 اپریل تک جاری رہے گی۔ نیشنل پولیو کنٹرول پروگرام کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق 2 لاکھ 60ہزار سے زیادہ پولیو ورکرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پنجاب میں 2 کروڑ اور سندھ میں 90 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 68 لاکھ اور بلوچستان میں 24 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائےجارہے ہیں۔…

Read More