بارسلونا: اسپینش لیگ میں دو بڑے اور معروف فٹبال کلبوں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ فیصلہ کن ثابت نہ ہو سکا۔ میچ ریال میڈرڈ فٹبال کلب اور بارسلونافٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ کے ابتدائی دس منٹ میں بارسلونا فٹبال کلب کے کھلاڑی ساورز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تو کھلاڑیوں سمیت شائقین میں جوش و خروش بڑھ گیا۔ بارسلونا فٹبال کلب کی یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور ریال میڈرڈ فٹبال کلب کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو نے صرف چار منٹ بعد گول کرکے اسکور برابر کردیا۔ میچ کے ابتدائی 14…
Author: ویب ڈیسک
اسلام آباد:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بینکوں سے قرض معاف کرانے والوں کی تفصیلات طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) بھی کھاتے داروں کے اکاؤنٹس تک براہ راست رسائی کے اختیار سے دستبردار ہو گیا ہے۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے اجلاس کی صدارت کی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے منعقدہ اجلاس میں نان فائلرز کی بینک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ نان فائلرز سے یومیہ ایک لاکھ روپے بینک سے نکلوانے پر 0.4 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے۔ نان فائلرز…
لندن: نارتھمپٹن شائر کاؤنٹی کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔ چار روزہ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر نارتھمپٹن شائر کاؤنٹی نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنا لیے تھے۔ پریکٹس میچ کی صورتحال پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ نارتھمپٹن شائر کے آر آئی نیوٹن پاکستان کی جیت میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ناقابل تسخیر رہتے ہوئے 102 رنز بنائے۔ قبل ازیں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 428 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ قومی ٹیم کے اسکور کو 428 تک…
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال گزشتہ روز قاتلانہ حملے کا نشانہ بنے، تاہم یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی متعدد پاکستانی رہنما قاتلانہ یا دیگر حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر پہلا حملہ 24 فروری 2018 کو نارووال میں ہوا۔ احسن اقبال ورکرز کنونش سے خطاب کرنے کے لئے اسٹیج پر پہنچے تو بلال حارث نامی ایک شخص نے ان کی طرف جوتا پھینکا جو وزیر داخلہ کے برابر میں کھڑے شخص کو جا لگا۔ واقعے کے بعداحسن اقبال تقریر ادھوری چھوڑ کرواپس چلے گئے۔ پولیس…
ملتان:قومی احتساب بیورو(نیب) نے بہاالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں مبینہ طور پر کی جانے والی بدعنوانی (کرپشن) کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ نیب نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین سمیت دیگر کے خلاف جامعہ (یونیورسٹی) کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق پروفیسر اسحاق فانی کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں 92 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جامعہ کے وائس چانسلر نے پیٹرول اور ڈرائیور کی تنخواہوں کی مد میں بھی مبینہ طور پر لاکھوں روپے وصول کیے۔ درخواست گزار…
بیروت: لبنان میں پارلیمانی انتخابات کے غیر حتمی نتائج جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق حزب اللہ نےنصف سے زائد نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ غیر حتمی نتیجہ پر تبصرہ کرتے ہوئے مبصرین کا کہنا ہے کہ انتخابات جیتنے سے ملک میں حزب اللہ کا اثر ورسوخ مزید بڑھے گا۔ لبنان میں گزشتہ روز نو برسوں بعد پارلیمانی انتخابات منعقد کئے گئے تھے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق حزب اللہ اور اتحادی آئندہ پارلیمان میں اکثریتی گروہ کے طور پر سامنے آئے ہیں جب کہ سابق وزیراعظم حریری نے متعدد نشستیں کھوئی ہیں۔ تقریبا ایک دہائی بعد ہونے والے انتخابات میں 38…
لاہور: آئندہ انتخابات میں نوجوانوں کے لئے مختص 40 فیصد کوٹے کے برخلاف ٹکٹوں کی تقسیم پر پاکستان تحریک انصاف (یوتھ ونگ) نے پارٹی کی مرکزی قیادت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے یوتھ ونگ نے قیادت سے ’کوٹے‘ کے مطابق انتخابی ٹکٹیں دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ یوتھ ونگ کے مطابق بہت سے حلقوں میں ’الیکٹیبلز‘ کی پارٹی میں شمولیت کے باعث کام کرنے والے نوجوان نظرانداز ہوئے ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے قواعد و ضوابط کے تحت انتخابات میں 40…
کراچی: سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق صوبے بھر میں 14 مئی سے 15 جولائی تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ رواں برس رمضان کا آغاز 17 یا 18 مئی کو ہو رہا ہے، توقع ہے کہ معمول سے ہٹ کر اعلان کی گئی چھٹیاں والدین کے لئے سہولت کا ذریعہ بنیں گی۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق بھیجی گئی سمری سندھ حکومت نے منظور کرلی ہے۔ سیکرٹری تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں شدید گرمی کے باعث چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی…
اسلام آباد: نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) اورمرسڈیز بینز کے درمیان پاکستان میں ٹرک بنانے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ این ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ ڈیلمر اے جی کی جانب سے ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ اور دیگر حکام نے معاہدے پر دستخط کیے۔ جب کہ این ایل سی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل مشتاق فیصل اور سینٹرل ایگزیکٹو آفیسر ضیا احمد نے دستخط کیے۔ باہمی یادداشت پر دستخط کے موقع پر مرسڈیز بینز کے نمائندے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ برسوں میں تعمیرات کے شعبہ میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔…
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں چند گھنٹوں کے دوران 14 کشمیریوں کی شہادت کے بعد کٹھ پتلی انتظامیہ نے غم و غصہ کا شکار کشمیریوں کے احتجاج پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف حریت قائدین کی جانب سے مارچ کے اعلان کے بعد سری نگر کے سات علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ اور بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف حریت قائدین نے سری نگر کے سول سیکرٹریٹ کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ شہید پروفیسر کی نماز جنازہ: بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں شہید…
کابل: افغان دارالحکومت کو پیر کے روز خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا جب کہ قندھار صوبہ کے جنوبی حصے میں پولیس پر حملہ کیا گیا ہے۔ ہم نیوز کو دستیاب اطلاعات کے مطابق کابل میں خود کش حملہ کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم قندھار میں پانچ پولیس افسران ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق کابل کے علاقے شہر نو میں خودکش دھماکا کیا گیا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خودکش بمبار کا ہدف خون کےعطیات جمع کرنے والا ایک کیمپ تھا۔ افغان حکام کے مطابق پولیس حملہ آور کو…
جودھ پور: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے کالے ہرن کے شکار کیس میں سزا کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ 52 سالہ اداکار پیر کو جودھ پور کی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ضلعی اور سیشن جج چندرا کمار نے وکیل استغاثہ کی جانب سے دلائل کے آغاز کے لیے مہلت مانگنے پر مقدمہ کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ اداکار سلمان خان کو پانچ اپریل 2018 کو کالے ہرن کے شکار کیس میں جودھ پور کی عدالت نے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سات…
کراچی: شہر قائد میں کئی روز تک جاری رہنے والی شدید گرمی کا زور ٹوٹنے کی نوید سناتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پیر کے روز موسم معتدل رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ توقع ہے کہ پیر کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رنے گا۔ موسم کے اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق شہر کی فضا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، تاہم آج بارش کا کوئی امکان نہیں…
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگرسابق وزیراعظم نواز شریف سیاسی لوگوں کے بجائے ’خلائی مخلوق‘ کو اپنے مدمقابل سمجھتے ہیں تو راکٹ پکڑیں اور خلا میں چلے جائیں کیونکہ اس جہاں میں تو جیتے جاگتے انسان بستے ہیں۔ بلاول بھٹو نے لاہورمیں رکنیت سازی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کا تو یہ حال ہے کہ اپنے بیان پرہی قائم نہیں رہتے، بات کرکے مکر جاتے ہیں، پہلے کہا کہ مجھے کیوں نکالا پھرکہا ووٹ کو عزت دو جبکہ ان کی تو پوری زندگی ووٹ کی…
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کے دوران ان کے پیٹ میں داخل ہونے والی گولی نکالے جانے کے متعلق متضاد خبریں سامنے آئی ہیں۔۔ نارووال کے قصبے کنجروڑ میں ناکام قاتلانہ حملے کے بعد احسن اقبال کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے رات گئے کامیاب آپریشن کے بعد ان کے پیٹ میں موجود گولی نکال لی۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کے پیٹ میں موجود گولی نکالنے کی صورت میں ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، اس لئے امکان ہے کہ پیٹ…














