اسلام آباد: انسداد بدعنوانی کے لئے قائم ادارے نیب کے دعوی کے برعکس عالمی بینک نے نواز شریف کی جانب سے غیرقانونی طور پر پاکستان سے بھارت رقم منتقل کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔ 2016 میں ترک وطن اور رقوم منتقلی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس میں کسی فرد کا ذکر نہیں، نا ہی غیرقانونی رقوم منتقلی پر بات کی گئی ہے۔ واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے عالمی بینک کے مقامی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں ورلڈ بینک ریمیٹینس اینڈ مائیگریشن…
Author: ویب ڈیسک
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جذام کے لیے کام کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کی یاد میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا۔ مرکزی بینک کے گورنر طارق باجوہ اور پاکستان میں متعین جرمن سفیرمارٹن کوبلر نےڈاکٹرروتھ فاؤکی شاندارخدمات کےاعتراف میں 50 روپے کے یادگاری سکے کی نقاب کشائی کی، تقریب اسٹیٹ بینک ہیڈکوارٹرز کراچی میں منعقد ہوئی۔ اسٹیٹ بینک نے یادگاری سکہ وفاقی حکومت کی منظوری سے جاری کیا ہے، سکہ بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام دفاتر سےعوام کو دستیاب ہوگا۔ گورنراسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ پاکستان میں خلوص، وابستگی اور خدمت کی…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور سوات سمیت ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ(5.5) اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز بنوں سے 30 کلو میٹر دور شمال مغرب سے شمال کی جانب تھا۔ پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ خیبرپختونخوا کے علاقے پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ ڈویژن، سوات، ہزارہ، چلاس، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر ایجنسی، صوابی، دیر، کوہستان اورمالاکنڈ ڈویژن میں بھی…
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے پٹرولیم مصنوعات میں بے پناہ ٹیکسز کا از خود نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ کے ریٹائر ہونے والے جج جسٹس اعجاز افضل کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز پر وزرات پٹرولیم، وزارت خزانہ ، ایف بی آر اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ از خود نوٹس کیس کی سماعت اتوار کو چیف جسٹس کی سربراہی میں خصوصی بینچ کرے گا۔
کراچی: عالمی بینک اوراسٹیٹ بینک نے پاکستان سے 4.9 ارب ڈالر بھارت بھیجے جانے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کردیا ہے۔ اپنے علیحدہ علیحدہ اعلامیوں میں بینکس کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی ترسیلات زر رپورٹ میں منی لانڈرنگ یا کسی فرد کا ذکر نہیں، رپورٹ کا مقصد ہجرت کرنے اور ترسیلات زر بھجوانے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے 2016 میں ہی کہہ دیا تھا کہ اس رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں، مرکزی بینک کے مطابق ورلڈ بینک نے غلط اندازوں پر رپورٹ تیار کی تھی، بینک کی مائگریشن اینڈ ریمی ٹینسز فیکٹ بک ہجرتوں…
تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا اعلان عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ جوہری معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی بیان پرردعمل دیتے ہوئے ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا کہ ٹرمپ نے وعدہ خلافی کی ہے۔ امریکہ جوہری معاہدے سے کبھی مخلص ہی نہیں تھا۔ اس نے بغیر کسی ثبوت کے ہمیشہ ایران کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کے ردعمل کا انتظار کریں گے۔ امریکی صدر کے فیصلے پر روس اور چین کو آگے آنا ہو گا۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایرن نے جوہری معاہدے پرعمل کیا۔ اس…
واشنگٹن: امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک یکطرفہ معاہدہ تھا جس کی وجہ سے دہشت گردی کو تقویت ملی، ایران اوراس کے اتحادیوں نے امریکیوں کو قتل کیا، ایران طالبان کی حمایت کے ساتھ ساتھ ریاستی دہشت گردی کی سرپرستی بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی کوشش سب سے خطرناک اقدام ہے، جوہری معاہدے سے ایران کو نہ صرف بہت پیسہ ملا بلکہ یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت بھی ملی،…
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہے کہ التوا کسی کو نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی کسی کے حق میں فیصلہ ہوگا بلکہ فیصلہ ہیمشہ میرٹ پر ہو گا۔ چیف جسٹس، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کلیم خورشید کی جانب سے پیر کے روز ریٹائر ہونے والے جج جسٹس اعجاز افضل کے اعزاز میں دیے گئے الوداعی عشائیے سے خطاب کر رہے تھے۔ جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل نے اپنے خطاب میں کہا کہ وکلا معاشرے کی اصلاح میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں، مجھے خود کو وکلا کی صف میں لا کر خوشی ہوگی۔…
لاہور: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سابق پاکستانی لیگ اسپنر مشتاق احمد کی بطور باؤلنگ کوچ خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشتاق احمد رواں ماہ عارضی طور پر ویسٹ انڈین اسکواڈ سے منسلک ہوں گے تاہم بعد میں ان کا عہدہ طویل المدت یا مستقل حیثیت میں بدل سکتا ہے۔ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز سے کم نہیں، یہ وہ ٹیم ہے جو دنیائے کرکٹ میں حکمرانی کی طویل تاریخ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے اس حصے میں نہایت…
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعلیم کے شعبوں میں معاہدوں کی منظوری دی گئی جبکہ چین کےساتھ زراعت اور بائیو سائنس کےشعبے میں مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعظم نے کابینہ کو پارلیمانی لیڈرز کے ساتھ فاٹا اصلاحات کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں اردن کے ساتھ مجرموں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کی توثیق کی گئی جبکہ احسن اقبال پرحملے کی شدید مذمت بھی کی گئی۔
سوات: قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام پر پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے، صرف دو جماعتیں اس کی مخالف ہیں۔ سیدو شریف میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم بروقت انتخابات کے حامی ہیں، انتخابات کسی صورت ملتوی نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ مانگی نہیں جاتی، ووٹوں سے ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خاطر پشتونوں کی بڑی قربانیاں ہیں، خیبر پختونخوا میں ملنے والی محبت بھٹو شہید کی مرہون منت ہے، مستحکم پاکستان کے لئے سندھی، بلوچی، پٹھان اور…
کراچی: پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کل کے واقعے کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر ڈالتے ہوئے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پی پی پی میڈیا سیل بلاول ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جلسے کا اعلان 12 مئی کو ایم کیو ایم کے ہاتھوں شہید ہونے والے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کیا تھا، 2007 میں پی ٹی آئی تانگہ پارٹی تھی اور عمران خان پرویز مشرف کے اتحادی تھے، ان کا 12 مئی کے سانحے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا…
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے پولیس نظام میں بہتری کے لیے 15 روز میں تجاویز طلب کر لیں۔ جسٹس ثاقب نثار نے یہ احکامات پولیس کے تفتیشی نظام کی بہتری کے لیے سپریم کورٹ میں ہونے والے اجلاس کے دوران اپنے ریمارکس میں دیے۔ چیف جسٹس کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں ریٹائر آئی جیز پولیس، سید مسعود شاہ ، طارق پرویز، شوکت جاوید، افضل علی شگری، طارق کھوسہ، افتخار احمد، شعیب سڈل، فیاض طور کے علاوہ آئی جی پنجاب عارف نواز، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ، آئی جی کے پی کے صلاح الدین، آئی جی…
کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے 12 مئی کو بدھ بازارگراؤنڈ میں جلسے کے لئے ڈپٹی کمشنر سے اجازت طلب کرلی ہے۔ تحریک انصاف کراچی کے صدرفردوس شمیم نقوی نے ڈپٹی کمشنرآفس ضلع شرقی میں درخواست جمع کرا ئی ہے جس میں 12 مئی کو مین راشد منہاس روڈ پر الہ دین پارک سے متصل بدھ بازارگراؤنڈ میں جلسے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اتوار کے روز بدھ بازارگراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے اجازت درکار ہے۔
راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کا افتتاح کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق افتتاحی تقریب پاک افغان سرحد پر پنج پائی کے مقام پر ہوئی، آرمی چیف نے اس موقع پر عمائدین اور مقامی قبائل کا شکریہ ادا کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر کسی کے لیے ریاست کے قانون کو تسلیم کرنا اور آئین کی مقرر کردہ حدود میں رہنا لازم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض…













