Author: شاہد عباسی

ہم نیوز سے وابستہ شاہد عباسی پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کے مختلف شعبوں بلاگنگ، سوشل نیٹ ورکس، نیو میڈیا کو متعارف کرانے والے اولین افراد میں شامل ہیں۔ وہ پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور ڈیجیٹل/سوشل میڈیا کے ٹرینر بھی ہیں۔

راؤ انوار کا ایک اور خط سپریم کورٹ کو موصول | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: کراچی میں جعلی پولیس مقابلوں کے ملزم راؤ انوار کا ایک اور خط سپریم کورٹ کو موصول ہوا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ خط جعلی ہے یا اصلی، تاہم اسے فائل کا حصہ بنا دیا ہے۔ بدھ کو راؤ انوار کے جعلی مقابلے کا نشانہ بننے والے نقیب اللہ قتل کے ازخود نوٹس کیس کے دوران آئی ایس آئی اور ایم آئی نے لوکیشن رپورٹ پیش کی۔ عدالت عظمی نے آئندہ سماعت کے لئے جمعہ 16 مارچ کا دن مقرر کرتے ہوئے کہا ہے کہ راؤ انوار کے فرار کی فوٹیج…

Read More
امریکی صدر نے وزیرخارجہ کو عہدے سے ہٹادیا | urduhumnews.wpengine.com

لندن: برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق اسٹیفن ہاکنگ 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں ۔ فزکس کےشعبے میں کہکشاؤں، بلیک ہولز سمیت کائنات کے پوشیدہ رازوں سے پردہ اُٹھا کر برطانوی سائنسدان نے دنیا بھر میں شہرت کمائی۔ سائنس کی کئی کتابوں کے خالق اسٹیفن ہاکنگ نے طویل عمر جسمانی بیماری میں گزاری۔ 22 سال کی عمر سے وہ موٹر نیورون نامی ایک پیچیدہ بیماری میں مبتلا تھے۔ اسٹیفن ہاکنگ وہیل چئیر کے محتاج تھے اور وائس سینتھیسائزر کے بغیر بول نہیں سکتے تھے۔ لیکن نظریاتی فزکس میں اپنی اعانت کے باعث اسٹیفن ہاکنگ کو…

Read More
امریکی صدر نے وزیرخارجہ کو عہدے سے ہٹادیا | urduhumnews.wpengine.com

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے اہم عہدے سے برطرفی کا معاملہ منگل کے روز سامنے آیا۔ ہم نیوز کو دستیاب رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق سیاستدان مائیک پومپیو کو نیا وزیرخارجہ مقرر کیا ہے۔ 13 مارچ کو امریکی صدر کی جانب سے سیکرٹری خارجہ مقرر کئے جانے والے مائیک پومپیو اگر سینیٹ سے منظوری حاصل کر لیتے ہیں تو وہ 70ویں وزیر خارجہ ہوں گے۔ مائیکل رچرڈ پومپیو امریکی خفیہ ادارے سی…

Read More
Minar-e-Pakistan

لاہور: پاکستان میں فضائی ٹریفک کے نگران ادارے سول ایوی ایشن نے بھارت سے لاہور میں داخل ہونے والے طیاروں کے لئے خاص ہدایت جاری کی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن نے 23 مارچ کے موقع پر لاہور کی فضائی حدود میں بھارت سے داخل ہونے والی تمام نجی ائیرلائنز کو طیاروں کی بلندی 40 ہزار فٹ سے زائد رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 مارچ سے 24 مارچ شام چار بجے تک کو ئی بھی غیر ملکی طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ٹاور کی خصوصی ہدایت…

Read More
خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں طالبات کیلئے پردہ لازمی کرنے کا فیصلہ

لاہور: ابتدائی تعلیم کے اداروں میں سب سے زیادہ طلبہ رکھنے والے پاکستانی صوبے پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ہم نیوز کے مطابق محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے آئندہ موسم گرما کے لئے چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ نئے شیڈول یا نظام الاوقات کے تحت سرکاری اورنجی اسکولوں میں چھٹیاں یکم جون کے بجائے آٹھ جون سے شروع ہوں گی۔ ابتدائی تاریخیں آگے بڑھانے کے باوجود چھٹیاں ختم ہونے کی تاریخ میں اضافے کے بجائے کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد تعطیلات 14 اگست کے بجائے دس اگست کو…

Read More
خیبرپختونخوا حکومت کی 'تبدیلی' سے غیر ملکی انجینئر 'پریشان' | urduhumnews.wpengine.com

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں ‘پشاور سسٹین ایبل بس ریپڈ ٹرانزٹ’ (پی ایس بی آرٹی یا بی آر ٹی ) منصوبے پر کام کرنے والے غیر ملکی انجینئر نے ‘تبدیلیوں’ پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق بی آر ٹی پر کام کرنے والا غیر ملکی عملہ منصوبے کے ڈیزائن میں بار بار کی تبدیلیوں سے زچ ہو کر شکایت پر مجبور ہوا ہے۔ غیر ملکی انجینئر ٹیگ مکرین نے اپنی پریشانی کے اظہار کے لئے پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے حکام کو باقاعدہ شکایتی خط لکھ ڈالا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ نت…

Read More
شہباز شریف سے اشتہارات کی رقم واپس لینے پر عمران خان خوش | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سپریم کورٹ کے اس حکم پر خوش ہیں جس میں وزیراعلی پنجاب کو اپنی تصویر والے سرکاری اشتہارات کی رقم ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔ منگل کو سامنے آنے والے ردعمل میں عمران خان کا کہنا تھا کہ “شہباز شریف کی جانب سے قومی خزانے سے ذاتی تشہیر کے معاملے کی پڑتال اور خزانے میں واپس ادائیگی کے چیف جسٹس کے حکم نامے کا خیر مقدم کرتے ہیں”۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوٹر پر جاری کردہ ردعمل میں پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی اتنی بے شرمی…

Read More
شہباز شریف 'بلامقابلہ' ن لیگ کے صدر منتخب | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھائی اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو بلامقابلہ ن لیگ کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق آئندہ پارٹی صدر کے طور پر شہباز شریف کے نام کا باقاعدہ اعلان تاحال باقی ہے۔ منگل کو ہونے والے ن لیگ کے جنرل کونسل اجلاس سے قبل شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پارٹی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے۔ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر چاروں صوبوں کے تائید و تجویز کنندہ کے دستخط موجود ہیں۔ تائید اور تجویز کنندگان میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وزیرمملکت مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ…

Read More
راجہ ظفرالحق کون؟ | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: پاکستانی سیاست کے تجربہ کار ناموں میں سے ایک راجہ ظفرالحق پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں۔ ملکی و بین الاقوامی سطح پر اہم ذمہ داریوں پر فائز رہنے والے ظفرالحق سنجیدہ اور بردبار سیاسی شخصیات میں شمار کئے جاتے ہیں۔ 18 نومبر 1935 کو راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے نواحی علاقے مٹور میں پیدا ہوئے۔ 1956 میں گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویشن کے بعد پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہوئے۔ 1971 سے 1981 تک مسلم لیگ راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری رہے۔ 1981 سے 1985 تک انہیں اطلاعات و نشریات اور وزارت مذہبی امور کا وفاقی وزیر بنایا…

Read More
51 نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا، اسحاق ڈار غیر حاضر | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: ایوان بالا یعنی سینیٹ کے 51 نومنتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ ن لیگ کے سینیٹر اسحاق ڈار خودساختہ جلاوطنی کے سبب غیر حاضر رہے۔ ہم نیوز کے مطابق نئے سینیٹرز کی حلف برداری کے لئے اجلاس پریزائڈنگ آفیسر سینیٹر یعقوب ناصر کی سربراہی میں ہوا۔ صبح دس بجے شروع ہونے والے اجلاس میں حلف کے بعد نومنتخب اراکین نے حاضری رجسٹر پر دستخط کئے۔ ن لیگ کے حمایتی آزاد امیدواروں کے علاوہ، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، جماعت اسلامی، جے یوآئی، نیشنل پارٹی، پی کے میپ اور بلوچستان و فاٹا کے آزاد سینیٹرز نے حلف اٹھایا۔ پیر کو…

Read More

اسلام آباد: ایوان بالا یعنی سینیٹ میں صادق سنجرانی 57 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے مقابل راجہ ظفرالحق نے 46 ووٹ حاصل کئے۔ پیر کو سینیٹ اجلاس کی ابتداء میں نومنتخب 52 میں سے 51 سینیٹرز نے حلف لیا تھا۔ ن لیگ کے خودساختہ جلاوطن رہنما اسحاق ڈار نے حلف نہیں اٹھایا۔ قبل ازیں اجلاس کے لئے صدر پاکستان نے بلوچستان سے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر کو پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کیا تھا۔ حلف برداری کے بعد اجلاس 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ سینیٹ اجلاس کے وقفے کے دوران چئیرمین اور…

Read More
غیر اخلاقی ڈانس پر 18 اساتذہ معطل

لاہور: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بچوں سے ڈانس نہ کروانے کے متعلق والدین کے دیرینہ مطالبہ کو مان کر احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سرکاری و نجی سکولوں میں منعقد کی جانے والی تقریب تقسیم انعامات، پیرنٹس ڈے، ٹیچرز ڈے، مینا بازار اور دیگر تمام تقریبات میں بچوں سے ڈانس کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہ زاہد بشیر گورائیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کو بچوں سے پاکستانی اور انڈین گانوں پر ڈانس کرانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔…

Read More
پنجاب پولیس ایک بار پھر 'بدلنے' کو تیار | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی پولیس خود کو بدلنے کے لئے موجودہ یونیفارم سے جان چھڑانے کو آمادہ ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ‘نئی تبدیلی’ کے لئے پنجاب پولیس پانچ مختلف اقسام کے یونیفارمز پر غور کر رہی ہے۔ موجودہ یونیفارم کی تبدیلی کے وقت مختلف الزامات کا نشانہ بننے والی پنجاب پولیس نے نئے یونیفارم کے لئے پانچ تجاویز تیار کی ہیں۔ ہم نیوز کو پنجاب پولیس کی نئی یونیفارم کے حوالے سے دستیاب نمونہ جات میں سابقہ یونیفارم سمیت دیگر رنگ شامل ہیں۔ نئے یونیفارم کی ترجیحات میں پانچویں نمبر پر…

Read More
اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا نوجوان رہنما قتل | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم ملزمان نے جماعت اسلامی کے جواں سال رہنما کو قتل کر دیا۔ ہم نیوز کے مطابق قتل کا افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے علاقے سرائے خربوزہ میں پیش آیا۔ جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق یونین کونسل 48 سرائے خربوزہ کے نومنتخب صدر امداد الحق کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے۔ وجہ قتل سے تاحال لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ امداد الحق جے آئی یوتھ کے تحت منعقد کئے گئے حالیہ الیکشن میں یونین کونسل کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ملزمان اور…

Read More
آئندہ چئیرمین سینیٹ کے لئے سراج الحق کی تجویز | urduhumnews.wpengine.com

لاہور: جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے تمام سیاسی جماعتوں کو تجویز دی ہے کہ آئندہ چئیرمین سینیٹ کے لئے رضا ربانی پر اتفاق کر لیا جائے۔ ہم نیوز کے مطابق سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ رضا ربانی کو متفقہ طور پر چئیرمین سینیٹ بنا لیا جائے۔ جمعہ کو سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ و انتشار سے بچنے اور جمہوری رویوں کے فروغ کے لئے رضا ربانی پر تمام جماعتیں اتفاق کرلیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ رضا ربانی کے چیئرمین سینیٹ بننے سے موجودہ سیاسی بحران اور بے یقینی کا…

Read More