بھارت سے لاہور میں داخل ہونے والے طیاروں کے لئے خاص ہدایت جاری

گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگا دی گئی


لاہور: پاکستان میں فضائی ٹریفک کے نگران ادارے سول ایوی ایشن نے بھارت سے لاہور میں داخل ہونے والے طیاروں کے لئے خاص ہدایت جاری کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن نے 23 مارچ کے موقع پر لاہور کی فضائی حدود میں بھارت سے داخل ہونے والی تمام نجی ائیرلائنز کو طیاروں کی بلندی 40 ہزار فٹ سے زائد رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 مارچ سے 24 مارچ شام چار بجے تک کو ئی بھی غیر ملکی طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ٹاور کی خصوصی ہدایت پر عمل کا پابند ہو گا۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امسال 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر تین روز تک پاک فضائیہ کےلڑاکا طیارے کسی بھی وقت طے شدہ شیڈول کے تحت نچلی اڑان بھریں گے۔

یوم پاکستان کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی پاک فضائیہ کےلڑاکا طیارے فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے، جس کے لئے ریہرسلز شروع کر دی گئی ہیں۔

23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد قرارداد لاہور یا قرارداد پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور آزادی کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے۔

1956 میں اسی تاریخ کو پاکستان کا پہلا آئین منظور کیا گیا تھا جس میں پاکستان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان قرار دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں