واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 میں امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کا ہر شہری مجھے آئندہ بھی صدر دیکھنا چاہتا ہے اس لیے میں نے اگلے انتخابات میں بھی حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹک کیمپ میں موجود کوئی بھی اس وقت مجھے شکست دینے کی پوزیشن میں نہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورہ برطانیہ کے حوالے سے کہا کہ ملکہ برطانیہ سے ملاقات بے حد خوشگوار رہی، وہ ظاہری اور باطنی طور پر بہت اچھی اور خوبصورت خاتون ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی ایک کاروباری شخصیت ہیں اور2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں امریکہ کے 45 ویں صدر منتخب ہوئے، ٹرمپ کو سب سے زیادہ شہرت ان کے مضحکہ خیز بیانات اور غیر متوقع اقدامات کے باعث ملی۔
امریکی صدر 2016 میں اپنی انتخابی مہم میں ایک مسلم دشمن سیاستدان کے روپ میں سامنے آئے تھے۔