پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم

asad qaiser

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے اسد قیصر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے مقدمے کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز اور 6 مسلم رہنما کل صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

واضح رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں