مصنوعی دل لگوانے والی مریضہ روبصحت، ٹیسٹ نارمل

کراچی: این آئی سی وی ڈی میں فائرنگ، ڈیوٹی ڈاکٹر زخمی

کراچی: پاکستان میں پہلی بار مصنوعی دل لگوانے والی مریضہ نفیسہ میمن کی حالت بہتر ہے اور ان کے تمام  ٹیسٹ نارمل آ رہے ہیں۔

ملکی  تاریخ  میں شعبہ طب کے لیے اہم کارنامہ  انجام دینے والی ٹیم کی سربراہ  ڈاکٹر پرویز چوہدری نے بتایا کہ  مریضہ کی نگہداشت کا عمل جاری ہے جبکہ  ہارٹ  ٹرانسپلانٹ کے لیے  دیگر مریضوں کے آپریشن کی تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

نیشنل انسٹیوٹ آف كارڈيو ويسكيولر ڈيزيزز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم  قمر کا کہنا ہے کہ قومی ادارہ امراض قلب کو جدید سہولتوں  سے آراستہ کر رہے ہیں، اب  دل  کے مریضوں کا علاج  پاکستان میں ہو گا بلکہ بیرون ملک سے بھی لوگ این  آئی  سی  وی  ڈی آ سکتے ہیں۔

نفیسہ میمن کے کامیاب آپریشن کے بعد اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اسپتال میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ  کے لیے چار سے پانچ مریض موجود ہیں، کچھ  روز بعد ایک  اور مریض کا آپریشن کیا جائے گا۔

نو جولائی کو پاکستان میں پہلی بار کراچی سے تعلق رکھنے والی مریضہ نفیسہ میمن  کا کامیاب  ہارٹ  ٹرانسپلانٹ  کیا  گیا، مریضہ کا دل صرف 15  فیصد کام  کر رہا تھا جس کی وجہ سے انہیں مصنوعی دل لگایا گیا، آپریشن مکمل ہونے میں تین گھنٹے کا وقت لگا تھا۔


متعلقہ خبریں