کراچی: جنگلی حیات کے ساتھ محبت اور اس کی حفاظت سے متعلق شہریوں کی آگاہی کے لیے منفرد تصویری نمائش اختتام پذیر ہو گئی ہے۔
ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی جانب سے جنگلی حیات کی تصاویر کی دو روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا، کراچی کی الائنس فرانسيز آرٹ گیلری میں 29 اور 30 جون کو شام پانچ بجے سے رات نو بجے تک یہ نمائش جاری رہی۔
تصویری نمائش میں پاکستان میں موجود مختلف اقسام کے جانوروں کی دلکش تصاویر عوام کے سامنے پیش کی گئیں، نمائش میں شرکت کرنے والے افراد نے تصاویر کی خوبصورتی کی داد دی اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کی اس کاوش کو خوب سراہا۔
The fundraising Nature Photography exhibition organised by the @WWFPak at the @AFKarachi is finishing this evening. Have you seen it? pic.twitter.com/UkIAZ8p4Hp
— Le Roi (@lefeu99) June 30, 2018
ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ریجنل ہیڈ محمد قاسم کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد جنگلی جانوروں کی حفاظت سے متعلق شہریوں میں آگاہی پھیلانا تھا، نیچر فوٹوگرافی کی نمائش کے انعقاد سے اسی مقصد کے لیے فنڈز اکٹھے کیے گئے ہیں۔