دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافے کے بعد کالام بحرین روڈ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافے کے باعث پانی بحرین بازار کی دکانوں میں داخل ہوگیا۔ درال خوڑ بحرین کا پانی سڑکوں اور بازاروں میں نکل ایا جس کی وجہ سے کالام بحرین روڈ پر رابطہ پُل زیرِ آب آنے سے ہر قسم کا ٹریفک معطل ہوگیا۔
کالام بحرین روڈ کا زمینی رابطہ منقطع
دریائے سوات کے بہاو میں اضافہ،
بحرین بازار میں پانی دکانوں میں داخل،
درال خوڑ بحرین کا پانی سڑکوں اور بازاروں میں نکل ایا، کالام بحرین روڈ پر رابطہ پل زیر آب آنے سے ٹریفک معطل pic.twitter.com/yw9lZl6jFl
— Pakistan Tourism 🇵🇰 (@PakistanJannatt) April 18, 2023
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں آج بھی بارش کا امکان جس سے دریائے سوات کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی ذہن میں رہے کہ بحرین سے کالام روڈ کو گزشتہ سال ستمبر میں ٹریفک کیلئے واپس کھولا گیا تھا۔ بحرین کالام روڈ کا حالیہ سیلاب کی وجہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔