سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاونٹ بحال کر دیا گیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹوئٹر پر واپسی آگئے۔ سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر کے نئے مالک نے ایلون مسک نے ان ٹوئٹر اکاونٹ بحال کردیاہے۔
ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا کہ عوام کی رائے آچکی۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کو بحال کیا جائے گا۔
The people have spoken.
Trump will be reinstated.
Vox Populi, Vox Dei. https://t.co/jmkhFuyfkv
— Elon Musk (@elonmusk) November 20, 2022
ٹوئٹر کے سربراہ نے ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاونٹ کو بحال کرنے سے متعق ووٹنگ کرائی تھی جس میں سوال رکھا گیا کہ کیا ٹرمپ کا اکاونٹ بحال ہونا چاہیے ؟
یہ بھی پڑھیں:ٹوئٹر نے اپنے دفاتر بند کردئیے
پول میں ٹرمپ کا اکاونٹ بحال کرنے کے حق میں 51.8فیصد صارفین نے ووٹ دیا جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاونٹ بحال نا کرنے کیلئے 48.2 فیصد صارفین نے ووٹ دیا۔
Reinstate former President Trump
— Elon Musk (@elonmusk) November 19, 2022
سابق امریکی صدر کا ٹوئٹر اکاونٹ بحال کرنے کے پول میں ایک کروڑ50لاکھ 85 ہزار سے زائد ٹوئٹر صارفین نے حصہ لیا۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاونٹ تقریباً2سال بعد بحال کیا گیا ہے۔ان کا اکاونٹ جنوری 2021 میں تشدد پراکسانے جانے کے خطرے کے پیشِ نظرمستقل طور پر بند کردیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیپٹل ہل حملے کے بعد متعدد ٹوئٹس کی گئی تھیں جن میں انھوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے لوگوں کو محبِ وطن کہہ کر پکارا تھا۔