شہید خاتون صحافی صدف نعیم کے لواحقین کیلئے مالی امداد کے اعلانات

شہید خاتون رپورٹر کی میت ورثا کے حوالے کردی گئی

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے افسوسناک سانحے میں شہید ہونے والی نجی ٹی وی چینل فائیو کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے لواحقین کے لیے مالی اامداد کے اعلانات کیے ہیں۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران افسوسناک حادثہ، خاتون رپورٹر شہید

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے متاثرہ خاندان کے لیے 50 لاکھ روپے کی مالی امدا کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے اعلان کردہ مالی امداد کا چیک متاثرہ لواحقین کے حوالے کیا جائے۔

میاں شہباز شریف نے شہید خاتون صحافی صدف نعیم کے خاوند کو افسوسناک سانحہ پر ٹیلی فون کر کے اظہار تعزیت کیا اور انہیں یقین دلایا کہ غم کی اس گھڑی میں اپ کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم نے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ جانی نقصان کا ازالہ ہرگز ممکن نہیں ہے لیکن پسماندگان سے ہم ہر ممکن تعاون کریں گے اور مدد فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بھی خاتون صحافی صدف نعیم کے لواحقین کے لیے 25 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل کی شہید  خاتون صحافی کے لواحقین کی مکمل دیکھ بھال کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

پاکستان میں جانوروں کا نظام ہے، شہباز شریف نے اربوں لوٹے، رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کیے، عمران خان

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حادثے میں صدف نعیم کی شہادت کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے اور المناک واقعہ پر ہر دل دکھی ہے۔


متعلقہ خبریں