ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب مستعفی، استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھیج دیا


کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اور انہوں نے استعفیٰ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھجوا دیا ہے۔

کراچی: بجلی بلز میں کے ایم سی چارجز کا اطلاق چیلنج

ہم نیوز کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مستعفی ہونے کا اعلان پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کا احترا م کرتا ہوں مگر عہدے پر مزید کام نہیں کرسکتا، بہتر ایڈمنسٹریٹر آ کر شہر کے لیے اچھا کام کرے گا۔

کراچی: کے الیکٹرک نے بجلی کے بل میں میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس شامل کردیا

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں نے کراچی کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے دن رات محنت کی، شہر کو بہتر کرنے کے لیے میکنزم بنایا، میں ہوٹلوں پر کھانہ کھاتے اور ناشتہ کرتے نہیں دیکھا گیا جب بھی دیکھا گیا تو سڑکوں پر کام کراتے ہی دیکھا گیا۔

پی پی سے تعلق رکھنے والے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا میرے پاس اختیارات نہیں ہیں، قانون کے دائر ے میں ٹیکس پر کام کیا، کراچی کے لیے جو بھی کام کیا کوئی احسان نہیں کیا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی کو برطرف کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں ٹیکس جمع کرنے کے فیصلے پر مصطفیٰ کمال کے حق میں تھا اور رہوں گا، پیسوں میں خورد برد ہو جاتی ہے تو شہری سوال بھی کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں