رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سزا یافتہ مجرم کا آرمی چیف کا فیصلہ کرنا فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے۔
اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر فواد چودھری نے لکھا کہ نون لیگ کے وزراء یہ کہ رہے ہیں کہ لندن میں نئے آرمی چیف کی تقرری کے ضمن میں شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات ہوئ ہے اور نواز شریف نئے آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے ایسی فیصلہ سازی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی شدید خلاف ورزی ہے۔
ایسا کرنے پر شہباز شریف اپنے حلف سے روگردانی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
پاکستان کے عوام پاک فوج کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں ایک سزا یافتہ مجرم کا اس ادارے کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے اور تحریک انصاف اس سنگین قانونی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 19, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کو اپنے دل کے قریب رکھتے ہیں ایک سزا یافتہ مجرم کا اس ادارے کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ فوج کے وقار اور احترام کے منافی ہے اور تحریک انصاف اس سنگین قانونی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کرتی ہے۔