پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک اضافے کا امکان

Petrol

پٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑی خبر آگئی


 آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بھجوائے گئے  اظہار آمادگی کے خط کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:زرداری کو پیٹرول مہنگا ہونے پر تشویش، وزیراعظم سے معاشی ٹیم پر بات کروں گا، سابق صدر

ذرائع کے مطابق اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر 10.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک اضافے کا امکان ہے

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان معاہدے  کے معاملات طے ہونے پر  پاکستان نے معاہدے پر اظہار آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا تھا۔


متعلقہ خبریں