پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے بھی کم ریکارڈ کی گئی۔
قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 217 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی وبا کے باعث مزید2مریض انتقال کر گئے۔
COVID-19 Statistics 23 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 11,285
Positive Cases: 217
Positivity %: 1.92%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 116— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 23, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 11 ہزار 285 ٹیسٹ کیے گئے۔کورونا کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 116 کی حالت تشویش ناک ہے۔