برطانوی اداکار روبرٹ پیٹین سن سائنسی طور پر دنیا کے خوبصورت ترین مرد قرار پائے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چہرے کی ساخت کی خوبصورتی ناپنے والے یونانی فارمولا ’گولڈن سیکشن‘ کے تحت روبرٹ بینٹن سن 92.15 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر آئے ہیں۔
View this post on Instagram
اس فہرست میں دوسرا نمبر سوپر مین کا کردار نبھانے والے اداکار ہینری کیول کا ہے۔ یونانی فارمولے کے تحت وہ 91.64 فیصد خوبصورتی کے معیار پر پورے اترتے ہیں۔
View this post on Instagram
ایمبر ہرڈ کا چہرہ دنیا میں سب سے خوبصورت قرار
ہالی ووڈ کے اداکار بریڈلی کوپر گولڈن سیکشن فارمولے کے تحت تیسرے نمبر آئے ہیں۔ ان کے چہرے کی ساخت سائنسی فارمولے کے تحت 91.08 فیصد ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ یونانی فارمولے کے تحت امبر ہرڈ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون ہیں۔