ہم نے یہ لوٹا کریٹک سسٹم نہیں مانا تو ٹیکنو والا سودا بک سکے گا، شہباز گل

شہباز گِل کے بغاوت کیس میں دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ آج کل ٹیکنوکریٹک سیٹ اپ کی بات ہو رہی ہے۔ہم نے یہ لوٹا کریٹک سسٹم نہیں مانا تو ٹیکنو والا سودا بک سکے گا؟

ان کا کہنا ہے کہ غلطی ہو جاتی ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس پر ایک اور غلطی کی جائے۔فوری الیکشن کے علاوہ کچھ بھی قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ن لیگ اور کچھ اپنوں نے چار سال پاکستان اور عمران خان کے خلاف سازش کی۔پاکستان اور عمران خان کے خلاف سازش کرنے والوں سے اب قدرت بدلہ لےرہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج طاقتورترین پیٹرول کی قیمت سے لے کر پنجاب کابینہ تک کا فیصلہ نہیں کر پا رہے۔ن لیگ نے واضح کر دیا کہ وہ معاشی، انتظامی اورسیاسی تباہی کی اکیلے ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ واضح پیغام ہے کہ جو سازش میں پارٹنر ان کرائم ہیں وہ اپنے حصے کی عوامی عزت افزائی کروائیں۔اس بیان کے بعد فوری الیکشن ہی واحد حل ہے۔


متعلقہ خبریں