پاکستان کرکٹ بورڈ ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں آ گیا

نگران وزیراعظم کی منظوری کے بعد شاہ خاور پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر تعینات

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایک بار پھر عالمی وبا کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے 10 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ ملازمین کے 3 روز بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ لئے جائیں گے۔

کورونا کا بڑھتا وار، آئندہ 48 گھنٹے میں نئی پابندیوں کا فیصلہ ہوگا

خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس پانچویں لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر میں آج اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں کورونا کے پھیلائو،عوامی اجتماعات، شادی ہالز کے حوالے سے این پی آئیز کا جائزہ اورویکسینیشن کےلیے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نجی اسکولز کو اپنا نصاب پڑھانے سے نہیں روکا، مراد راس

کورونا کے بڑھتے وار کے پیش نظر اجلاس میں نئی پابندیوں کا فارمولہ بھی پیش کیا گیا ہے، جس کا اطلاق آئندہ 48 گھنٹوں میں کیا جائے گا، این پی آئیز کے نفاذ سے پہلے تمام صوبوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں