پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہمیشہ سچ کی فتح ہوتی ہے۔ عدالتی حکم پر ریحام خان نے اپنے بیانات پر معافی مانگی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ جہاں قانون کی بالادستی ہوتی ہے وہاں یہ ہی نتیجہ نکلتا ہے۔ زلفی بخاری نے ریحام خان کی ایک ویڈیو بھی ٹویٹ کی جس میں وہ اپنی غلطی کا اعتراف کر رہی ہیں۔
TRUTH ALWAYS WINS!
Upon court orders,Reham Khan publicly apologises&pays damages for her lies.
IA 1 day we’ll have the same law&justice so certain media persons spreading lies&fake news can be taken to task.This is the result when rule of law is supreme
Next stop:Commissioner Rwp pic.twitter.com/xEKa1YZaQc— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) October 15, 2021
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی کہا ہے کہ برطانوی عدالتوں نے ریحام خان پر زلفی بخاری کیخلاف جھوٹے الزامات لگانے پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریحام خان نے زلفی بخاری سے معافی مانگ لی
فواد چودھری نے کہا اس طرح کا قانونی نظام پاکستان میں لانے کی کوشش کو آزادی اظہار کے خلاف کہہ کر مہم شروع کر دی جاتی ہے، بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا۔ دراصل وہ عادی جھوٹی ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے زلفی بخاری پر غلط اور جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگ لی ہے۔
انہوں نے زلفی بخاری پرعمران خان کے ساتھ مل کرنیویارک کا روزویلٹ ہوٹل کم قیمت پر خریدنے کا الزام لگایا تھا جو بعد میں جھوٹا ثابت ہوا۔