خوبرو اداکارہ مایا علی ہمیشہ اپنے چلبلے انداز سے جانی جاتی ہیں لیکن اب ان کا منفرد اور بولڈ انداز مداحوں کو بھا گیا ہے۔
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ مایا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی اور الگ انداز میں تصاویر شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
تصاویر کے ساتھ مایا نے تحریر کیا کہ ضروری نہیں ہے کہ کون کیسا دکھتا ہے اہم یہ ہے کہ آپ اس کو کیسے دیکھتے ہیں۔
View this post on Instagram
مایا علی کی اس نئے انداز کو بھی مداح بہت پسند کر رہے ہیں اور ان کی خوبصورتی کا راز پوچھ رہے ہیں۔ اداکارہ کی تصاویر کے نیچے لاکھوں لوگ لائک کا بٹن بھی پریس کر چکے ہیں۔