نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے 12 جون کو ملاقات کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکیا۔
The highly anticipated meeting between Kim Jong Un and myself will take place in Singapore on June 12th. We will both try to make it a very special moment for World Peace!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) 10 May 2018
ٹرمپ کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پیغام میں بتایا گیا کہ دونوں رہنما سنگاپور میں ملاقات کریں گے۔
امریکی صدر کی ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اس اہم ملاقات کو عالمی سطح پر قیام امن کے لیے مؤثر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
گزشتہ ماہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی پروگرام بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کا عالمی سطح پرخیر مقدم بھی ہوا تھا جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسے شمالی کوریا اور دنیا کے لیے اچھی خبر قرار دیا تھا۔
اس بارے میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے کہا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ ہمارے پاس جوہری ہتھیار ہیں اس لیے مزید تجربات کی ضرورت نہیں۔