پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے اپنی محبت سے متعلق بتا دیا۔
یہ مراسلہ Instagram پر دیکھیں
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نیلم منیر نے اپنی خوبصورت و دلکش تصاویر شیئر کی ہیں جن کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’ وہ سرخ رنگ سے محبت (لوو) کرتی ہیں۔
یہ مراسلہ Instagram پر دیکھیں
نیلم منیر کی تصاویر کو ان کے مداحوں سے جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، اور لوگ کمنٹس میں ان کی تعریف کر رہے ہیں۔
یہ مراسلہ Instagram پر دیکھیں
قائداعظم محمد علی جناح میرے آئیڈیل ہیں، نیلم منیر
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اپنی ایک پوسٹ میں نیلم منیر نے پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کو اپنا آئیڈیل قرار دیا تھا۔
فوٹو شیئرنگ کی معروف ایپ انسٹاگرام پر نیلم منیر نے قائداعظم محمد علی جناح سے متعلق ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ وہ ان کے آئیڈیل اور سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیت ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قائداعظم نے اپنے خطاب میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کی قومی زبان کوئی اور نہیں صرف اردو ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اگر کوئی بھی آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرے تو وہ آپ کا دشمن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک زبان کے بغیر کوئی قوم متحد نہیں رہ سکتی۔
دوسری جانب نیلم منیر کے مداحوں نے ان کی پوسٹ کو خوب پسند کیا۔ ایک مداح نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے پاکستانی ہونے اور اردو زبان بولنے پر فخر ہے۔