شہر قائد میں 3 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 9 واقعات

شہر قائد میں 3 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 9 واقعات

کراچی: شہر قائد میں 3 گھنٹے کے دوران فائرنگ کے 9 واقعات ہو گئے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 3 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعات بلدیہ ٹاون، گارڈن، لانڈھی، بنارس اور میٹروول میں پیش آئے۔

شاہراہ فیصل کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر بچہ زخمی ہوا جبکہ بلدیہ ٹاؤن آفریدی چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ رشید آباد کے قریب فائرنگ سے 15 سالہ احسن زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس  کے متعدد سینئر افسران کا صوبے سے تبادلہ

لانڈھی نیو مظفر آباد، فرنیچر مارکیٹ اور داؤد چورنگی پر بھی فائرنگ  کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ گارڈن آڈیٹوریم کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ ریاض زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائمز نے 10 افراد کی جان لے لی جبکہ ڈکیتی کے واقعات میں 5 سال  کے دوران 286 افراد قتل ہو چکے ہیں اور 2 ہزار 204 افراد زخمی ہوئے۔


متعلقہ خبریں