ابوجا: نائیجیرین ملٹری کا ایک ایئر کرافٹ ابو جا ایئر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طیارے میں سات افراد ہی سوار تھے۔
یوکرائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 25 افراد ہلاک
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجیرین ملٹری کا طیارہ ابوجا ایئر پورٹ سے تقریباً دس کلومیٹر دور گر کر اس وقت تباہ ہوا جب اس کا انجن فیل ہوا۔ نائیجیرین ایئر فورس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ طیارے میں سوار 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
A military aircraft King Air 350 has just crashed short of our Abuja runway after reporting engine failure enroute Minna. It appears to be fatal. We should remain calm & wait for the outcome of investigation by the military, while we pray for the departed soul/souls if any.?????
— Hadi Sirika (@hadisirika) February 21, 2021
خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے ایوی ایشن وزیر ہادی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملٹری کا ایئر کرافٹ کنگ ایئر 350 ابھی حادثے کا شکار ہو ا ہے۔ انہوں ںے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر باقاعدہ پیغام بھی جاری کیا ہے۔
شام میں روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ، 39 افراد ہلاک
ابتدائی تحقیقات کے بعد نائیجیرین ایئر فورس نے کہا ہے کہ طیارے میں سات افراد سوار تھے جو حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نائیجیریا کے وزیر ہوابازی کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے کی جانے والی تحقیقات اور تفصیلات کا انتظار کرر ہے ہیں۔