پشاور: سوات اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گلیات میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
ترکی اور یونان میں زلزلہ: ازمیر میں24 افراد جاں بحق ،800 زخمی
ہم نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی سخت سردی میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئے باہر نکل آئی ہے۔
ہم نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندو کش رینج تھی جب کہ گہرائی 105 کلومیٹر تھی۔
ہم نیوز کے مطابق تاحال زلزلے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔