سی ایم ایچ اسپتال کے ڈاکٹرز نے مولانا طارق جمیل کو ڈسچارج کردیا ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے مولانا طارق جمیل کا طبی معائنہ کیا اور ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا۔
خیال رہے کہ 13 دسمبر کو مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر وہ اسپتال میں ایڈمٹ ہوگئے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبیعت ناساز تھی جس کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ مثبت آگئی۔
السلام علیکم ورحمة الله
گذشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے ،
اطبّاء کے مشورے سے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں، تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔#tariqjamil— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) December 13, 2020
انہوں نے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔ ایک ہفتے بعد انہوں نے بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
الحمداللہ آپ سب مٌحبین کی دعاوں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے،مکمل صحتیابی کےلئے ابھی مزید آپ سب کی دعاوں کا محتاج ہوں، اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔#tariqjamil
— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) December 19, 2020