اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بعض سیاسی جماعتیں عوام کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کر رہی ہیں جبکہ ادارے کسی بھی ملک کی بقا اور سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ان عناصر کے آگے پہلے سر جھکایا نہ اب جھکائیں گے۔
قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔اپنے سیاسی مفاد کی خاطر بعض سیاسی جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بڑھکانے کی غلطی کر رہی ہیں جو کسی بھی ملک کی بقاءاور سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں ۔عمران خان نے ان کے آگے نہ پہلے سر جھکایا نہ اب سر جھکائے گا
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 26, 2020
یہ بھی پڑھیں: دو قدم آگے تو بڑھ سکتے ہیں لیکن پیچھے نہیں ہٹ سکتے، بلاول بھٹو