محمد امجد خان نیازی کی ایڈمرل کے عہدے پر ترقی، نئے نیول چیف کا عہدہ سنبھالیں گے


اسلام آباد: وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ وہ 6 اکتوبر کو نیول چیف کاعہدہ سنبھالیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ظفرمحمود عباسی کی جگہ نیول چیف کاعہدہ سنبھالیں گے۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیول اکیڈمی سےاعزازی تلوار حاصل کی۔

بھارت کے ساتھ حالیہ تناوَ کے دوران محمد امجد خان نیازی نے پاکستانی فلیٹ کی کمانڈ کی۔ پاکستانی فلیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا۔ایڈمرل امجد نیازی کی زیر کمان پاکستان فلیٹ نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاک بحریہ کے چار ریئر ایڈمرلزکی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

ہم نیوز کے مطابق وائس ایڈ مرل محمد امجد خان نیازی نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کرکے اپنی سروس کا آغاز کیا۔ وہ آرمی کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور بیجنگ یونیورسٹی چائنہ کے گریجویٹ ہیں۔

گزشتہ سال پاکستان بحریہ کے چار رئیر ایڈمرلز کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی تھی، جن میں محمد امجد خان نیازی بھی شامل تھے۔

دیگر ترقی پانے والے والوں میں وائس ایڈمرل اطہر مختار، وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی اور وائس ایڈمرل آصف خالق شامل تھے۔


متعلقہ خبریں